چاقو

( چاقُو )
{ چا + قُو }
( ترکی )

تفصیلات


ترکی زبان کا لفظ ہے اور فارسی میں بھی 'چاقو' ماخوذ ہے اردو میں ترکی سے ماخوذ اسم ہے۔ ١٨٥٦ء میں "فوائد الصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : چاقُوؤں [چا + قُو + اوں (واؤ مجہول)]
١ - پھل سبزی ترکاری اور دوسری چیزیں کاٹنے کے کام آنے والا آلہ (جس میں لوہے کا دھار دار پھل اور دستہ لگا ہوتا ہے اسے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے)، قلم تراش، چھری۔
"خط نمبر ٤٨ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ (غالب) چاقو کو چاک کر دن سے مشتق مان کر چاکو لکھتے تھے"      ( ١٩٥١ء، علمی نقوش، ١٤١ )