چھری

( چُھری )
{ چُھری }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'کشر + کہ' سے ماخوذ 'چھرا' کی الف ہٹا کر 'ی' بطور لاحقہ تصغیر لگانے سے 'چھری' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء کو "مینا ستونتی (قدیم اردو)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : چُھرْیاں [چُھر + یاں]
جمع غیر ندائی   : چُھرْیوں [چُھر + یوں (و مجہول)]
١ - بند نہ ہونے والا لمبا چاقو، چھوٹا چھرا؛ چھوٹی تلوار۔
"گوشت کو کبھی کبھی چھری سے کاٹ کر بھی کھاتے"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٠٣:٢ )