ٹریننگ

( ٹَرینِنْگ )
{ ٹَرے (کسرہ ٹ خفیف) + نِنْگ (ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Train  ٹَرینِنْگ

انگریزی زبان میں فعل 'ٹرین' کے ساتھ انگریزی قواعد کے تحت لاحقہ 'انگ' لگنے سے 'ٹریننگ' بنا جوکہ بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٤٢ء میں "غبار خاطر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : ٹَرینِنْگْز [ٹَرے (کسرہ ٹ خفیف) + نِنْگْز (ن غنہ)]
١ - تربیت، تعلیم؛ مشق، ریاضت۔
"ہمارے آنے سے پہلے یہاں فوجی افسروں کے ٹریننگ کی ایک کلاس کھولی گئی تھی۔"      ( ١٩٤٢ء، غبارخاطر، ٧٧ )
  • training