ٹفن

( ٹِفَن )
{ ٹِفَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Tiffin  ٹِفَن

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی اردو رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٢ء میں "سفر نامہ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹِفَنْز [ٹِفَنْز]
جمع غیر ندائی   : ٹِفْنوں [ٹِف + نوں (واؤ مجہول)]
١ - بالعموم دوپہر کا ہلکا کھانا، (مجازاً) دوپہر کے کھانے کا برتن۔
"بہت دلچسپ باتیں رہیں اور ٹفن کے بعد طلبا کے ساتھ تصویر لی گئی"      ( ١٩٣٤ء، حیات محس، ٣٤ )
  • بَکُس
  • ڈِبّا
  • Tiffin