اجیت

( اَجِیت )
{ اَجِیت }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان میں 'جیتنا' مصدر سے 'جیت' حاصل مصدر ہے جس کے شروع میں 'ا' بطور سابقہ نفی لگایا گیا ہے۔ ١٨٠١ء کو سب سے پہلے "سنگھاسن بتیسی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - وہ شخص جسے کوئی مغلوب نہ کر سکے، سدا غالب، ہمیشہ فتح مند۔
"آپ کو ایشور نے اجیت بنایا ہے، ہمیں اپنے ہاتھوں سے وجے کا بیڑا دیجیے۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم پچیسی، ١٤٣:١ )
٢ - وہ مقام یا امر وغیرہ جس تک رسائی نہ ہو سکے، جسے جیتا نہ جا سکے، مضبوط و مستحکم، ناقابل تسخیر۔
"ان پر بھوت پور والوں کا بڑا بھروسا تھا اور قلعے کو اجیت جانتے تھے۔"      ( ١٩١٠ء، سپاہی سے صوبہ دار، ١٥ )
  • unconquered;  unsurpassed;  invincible