صفت ذاتی ( واحد )
١ - جس کا جواب نہ ہو، بے نظیر، لاثانی، بے مثال، یکتا، اعلٰی۔
"تری خاطر یہ لاجواب منصوبہ بنایا ہے۔"
( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ٦٧٨:٢ )
٢ - جس سے جواب نہ بن پڑے، جواب سے معذور، چپکا، خاموش۔
٣ - [ شمشیر زنی ] ٹھاٹھ پر کھڑا ہو کے داہنا پاؤں آگے بڑھا کے سیدھا کاٹ مار کے اور چکر کھا کے بائیں پاؤں پر آ کے سپر کو داہنی گردش سے آگے لانا پھر داہنا پاؤں الٹا کاٹ مار کے آگے بڑھانا اور سپر کو بائیں گردش پاؤں پر آ کے سپر کو داہنی گردش سے آگے بڑھانا پھر اسی طرح ضربیں مارتے مثل حلقہ کے کرنا۔ (آئین حرب و قوانین ضرب، 43)