حامی[1]

( حامی[1] )
{ حا + می }
( عربی )

تفصیلات


حمی  حامی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے۔ اردو میں اسم صفت اور گاہے اسم کے طور پر مستعمل ملتا ہے۔ ١٦٧٢ء میں "دیوانِ عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : حامِیوں [حا + مِیوں (و مجہول)]
١ - حمایت کرنے والا، مددگار، طرف دار، بچانے والا۔
"مسلمان حامیانِ اردو اپنے - نظریہ پر سختی سے قائم تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، آنکھیں ترستیاں ہیں، ١٨ )
٢ - وہ اونٹ جس کی پشت سے دو یا دس بچے ہو چکے ہوں۔
"نہیں ٹھہرایا اللہ نے بحیرہ اور سائبہ اور نہ وصیلہ اور نہ حامی لیکن کافر باندھتے ہیں اللہ پر جھوٹ۔"      ( ١٧٩٠ء، ترجمہ قرآن مجید، شاہ عبدالقادر، ١١٣ )
  • حَمایِتِی
  • مدَدْگار