پیاس

( پِیاس )
{ پِیاس (ی مخلوط) }
( سنسکرت )

تفصیلات


پری+آل  پِیاس

سنسکرت میں اسم 'پری + آل' سے ماخوذ 'پِیاس' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "شکار نامہ بحوالہ 'شہباز' سکھر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - پانی پینے کی خواہش، تشنگی۔
"پانی کی ضرورت کی کیفیت کے اظہار کو ہم پیاس کہتے ہیں"      ( ١٩٤١ء، ہماری غذا، ١٨ )
٢ - [ مجازا ]  تمنا، خواہش، آرزو۔
"اس کی گفتگو میں کینہ تھا۔ ایک پیاس تھی"      ( ١٩٢٢ء، انار کلی، ٦٤ )
٣ - بچوں کے ایک مرض کا نام جس میں تشنگی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ تونس۔
"لڑکی کو پیاس ہوگئی، اب پانی واسطے بچی کا بلبلانا، ایک چیخ آسمان پر ایک زمین پر"      ( ١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ٣٨ )
  • desire to drink
  • thirst;  unnatural sensation of thirst (a disorder);  desire
  • longing
  • craving