چرچ

( چَرْچ )
{ چَرْچ }
( انگریزی )

تفصیلات


Church  چَرْچ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٠ء میں "سیرۃ النعمان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : چَرْچز [چَرْچز]
جمع غیر ندائی   : چَرچوں [چَر + چوں (و مجہول)]
١ - عیسائیوں کی عبادت گاہ، گرجا، گرجا گھر، کلیسا۔
"بیت المقدس کے اس چرچ نے چند روز کے بعد اپنے تئیں - پوری مسیحت کا مرکز بنا لیا۔"      ( ١٩١٧ء، مسیح اور مسیحیت، ٩٠ )
٢ - عیسائیوں کے مکاتیب فکر(یونانی پروٹسٹنٹ وغیرہ)؛ عیسائیت کے مذہبی احکام اور فتوے وغیرہ جاری کرنے کا مرکز، مکتب عیسائیت، مشن۔
"امریکی چرچ، یورپی چرچوں کی لیڈری کے چنگل سے آزاد تھا۔"      ( ١٩٧٥ء، شاہرات انقلاب، ٦٠ )
  • church