١ - امام مہدی آخرالزماں یا آئمہ اثنا عشر میں سے کسی ایک کی (نامزد اور مفروضہ) حرم جس کے نامزد ہونے کی صورت یہ تھی کہ نصیرالدین حیدر بادشاہ لکھنو کے عہد میں چند بن بیاہی عورتیں کسی امام کی حرم کے نام سے ملازم ہوتی تھیں اور وہ 'اچھوتیاں' کہلاتی تھیں، بادشاہ ہر روز انھیں سلام کرتے تھے (بیشتر طور جمع میں مستعمل)
"نصیرالدین حیدر کی اچھوتیوں کی . خوب خوب سیر دیکھی" "آئمہ اثنا عشر کی فرضی بیبیاں، اچھوتیاں اور ان کی ولادت کی تقریبیں جو ان کی ماں نے قائم کی تھیں، ان کو اور زیادہ ترقی دی۔"
( ١٨٩١ء، ایامٰی، ١٨ )( ١٩٢٦ء، شرر، گزشتہ لکھنو، ١١٩ )