تقدس

( تَقَدُّس )
{ تَقَد + دُس }
( عربی )

تفصیلات


قدس  تَقَدُّس

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩٨ء کو سرسید کی "تفسیرالقرآن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پاک ہونا، خالص ہونا، پاکیزگی۔
"وہ اکثر اس درجہ کے لوگ ہوتے تھے جن کا تقدس، زہد اور پاکیزگی مسلم ہوتی تھی۔"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٢٢:٢ )
  • بَزُرْگی
  • عَظْمَت
  • being pure and holy;  purity
  • sanctity
  • holiness