اسم  نکرہ (  مؤنث - واحد  ) 
              
                
                  
                    ١ - بدن کا پیچھے کا حصہ، پشت، پچھایا۔
                  
                  
                      
                      
                        "جب دونوں گھوڑے بڑے رو میں ہوتے تو وہ اچک کر ایک کی پیٹھ سے دوسرے کی پیٹھ پر چلا جاتا۔"     
                        ( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہدِ وسطی کی ایک جھلک، ٩٩ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٢ - پیچھے، عقب۔
                  
                  
                      
                      
                        "دریا پاس جب پہنچے دیکھے پانی بڑے جوش میں ہے اور پیٹھ سے آ پہنچا۔"     
                        ( ١٨٦٠ء، فیض الکریم، تفسیر قرآن العظیم، ٢٧ )
                      
                   
                 
                
                
                  
                    ٤ - کسی چیز کا اوپری یا بیرونی حصہ۔
                  
                  
                      
                      
                        "ان جانوروں کی دُم نہیں ہوتی - انگلیوں کی پیٹھ کے طرف جوڑ پر سہارا دیتے ہیں۔"     
                        ( ١٩١٠ء، مبادی سائنس، ٢٥ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٥ - پیڑھی، نسل، پشت۔
                  
                  
                      
                      
                        "تیرے رب نے بنی آدم کی پیٹھوں اور ان کی نسلوں سے عہد لیا۔"     
                        ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبی، ٢٠٢:٤ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٦ - صلب (مرد کی پیٹھ میں مادۂ منویہ کا گوشہ)۔
                  
                  
                      
                      
                        "ان کی پیٹھوں سے ان کی نسلوں کو باہر نکالا۔"     
                        ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٦٠:١ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٧ - مدد، حمایت، پناہ۔ (نوراللغات)۔