صفت ذاتی
١ - بل کھایا ہوا، مُڑا ہوا، پیچاں، لپٹا ہوا۔
پیچیدہ تھیں جابجا وہ بیلیں دل جتنے ہوں کا کُلوں میں لے لیں
( ١٨٨٧ء، ترانۂ شوق، ٢٨ )
٢ - پیچ در پیچ، کَٹِھن، دقت طلب، اُلجھا ہوا۔
"اخلاق کے اکثر مرحلے بڑے پیچدہ ہوتے ہیں"
( ١٩٥٤ء، اکبر نامہ، ١٢٥ )
٣ - مبہم، گنجلگ، گول مول۔
"بعض والیانِ ملک نے تو صاف انکاری جواب دیا، بعض نے پیچیدہ اور گومگو مصلحت آمیز جواب دئیے"
( ١٩٢٦ء، حیاتِ فریاد، ٦٠ )
٤ - دستوار گزار، ٹیڑھا میڑھا۔
"سب فوج ایک قطار میں اس پیچیدہ راستے سے ہو کر چل پڑی"
( ١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٢٧٨:٢ )
٥ - ادق، مشکل۔
"فلسفے کے پیچید اور دقیق مسائل اس طرح آسان کر دئیے کہ افلاطون اور ارسطو کا سارا بھرم کھل گیا"
( ١٩٠٢ء، علم الکلام، ٧٠:١ )
٦ - لپٹا ہوا، تہ کیا ہوا۔
"اون کے عقب دو صاحب، پھر صاحب پولیٹکل اجنٹ بھوپال، پھر ایک افسر نشان پیچیدہ لیے ہوئے پھر میں"
( ١٨٧٢ء، تاریخ ریاست بھوپال، ٤٤:٣ )
٧ - پیچ دار، الجھا ہوا۔
انسانی جسم بھاپ کے انجن سے مشابہت رکھتا ہے اگرچہ وہ انجن سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور مکمل ہے"
( ١٩٤١ء، ہماری غذا، ٤ )