اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - چمڑے کپڑے یا زردوزی کا چوڑا پٹا جو کمر سے باندھتے ہیں۔
"کمر میں ایک مرصع پیٹی تھی"
( ١٩٠٠ء، بست سالہ عہدِ حکومت، ٢٣٦ )
٢ - وہ ڈورا جو بلبل یا بئے کی کمر میں اس غرض سے باندھتے ہیں کہ ہاتھ پر بٹھا کر لئیے پھریں؛ ایک کپڑا جو زچہ اور بچے کی کمر سے باندھتے ہیں؛ نیفے کا استر (علمی اردو لغت)۔
٣ - چمڑے کی پٹی جو مشینوں کے پہیوں پر دوسرے پہیے کو چکر دینے کے لیے چڑھائی جاتی ہے۔
"پیٹی ہے جو دوچرخیوں پر چڑھی ہوئی ہے جسے ان چرخیوں پر بڑی تیز رفتاری سے گھمایا جاسکتا ہے"
( ١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٦٣ )
٤ - [ معماری ] پاڑ کے عرض کی لکڑی یا لکڑیاں جس پر معمار کے بیٹھنے اور مسالہ رکھنے کو پٹڑی تختہ وغیرہ ڈالا جاسکے، کمر پیٹی (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 93:1)۔
٥ - سینہ؛ چھاتی؛ زرہ بکتر، چار آئینہ (پلیٹس)۔
٦ - [ چرم سازی ] کھال کا وہ حصہ جو جانور کے پیٹ پر ہوتا ہے۔
"چمڑے کی پیٹی اور گردن بھری ہوئی، موٹی، چکنی، ہموار اور ملائم ہو"
( ١٩٥٠ء، چرم سازی، ١٩٠ )
٧ - کسی چیز کے گرد کھچی ہوئی (کسی چیز کی)پٹی یا تہہ، قطر۔
"سطح کی شکل کرہ نما ہے گویا اس کے استوائی حصوں کے گرد مادہ کی ایک زائد تہہ یا پٹی لگی ہوئی ہے"
( ١٨٩٤ء، علم ہیئت، ١٤٧ )
٨ - چمڑے، دھات لکڑی یا پلاسٹک وغیرہ کا چھوٹا صندوقچہ یا صندوقچی جس میں نقدی یا زیورات رکھے جائیں۔
"جیب خرچ کے لیے ایک چھوٹی پیٹی نوٹوں کی نکال کر خزانہ بدستور محفوظ کر دیا گیا"
( ١٩٣٥ء، 'اودھ پنچ' لکھنؤ، ٢٠، ٥:٩ )
٩ - مسجد، مندر یا مزارات پر رکھا ہوا چڑھاوے کے پیسے رکھنے کا ڈبہ، نذرانے کا صندوق۔
"بھائی نے ٹین کی پیٹی پر جو مندر میں رکھی ہوئی تھی کافی رکھدی اور چلا آیا"
( ١٩٢٢ء، غریبوں کا آسرا، ٩٧ )
١٠ - عیسائیوں کا وہ متبرک صندوق جسے تابوتِ سکینہ کہا جاتا ہے اور جس میں تبرکات رکھے جاتے ہیں"
"تم سب کے سب ہلاک ہو جاو گے اور کوئی بھی نہ بچے گا جو آگ لگائے مگر وہ شخص جو صلیب اور پیٹی کی پوجا کرے"
( ١٩٤١ء، الف لیلہ و لیلہ، ١٠٩:٢ )
١١ - لکڑی کا صندوق، جست کا ٹرنک یا چمڑے کا سوٹ کیس وغیرہ۔
"کپڑوں کی پیٹیاں منگوائیں اور انہیں کھول کھول کر دیکھا"
( ١٩٢٩ء، خمارِ عیش، ٣٤ )
١٢ - سوئی دھاگہ یا سلائی سے متعلق سامان رکھنے کی تلے دانی کی بجائے لکڑی جست یا پلاسٹک کی صندوقچی۔
"پیٹی میں سے سوئی تاگا نکال پھولوں کی ایک لڑی بنا کر گلے میں ڈال لی"
( ١٩٦٢ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٥٠ )
١٣ - بساط خانے کے سامان کا صندوقچہ۔
"گوٹے کناری کی پیٹی بغل میں داب کر کوئی چھالیہ . فروخت کرنے جاتی اور گھر کا حال دیکھ بھال کر چلی آتی"
( ١٩٠٥ء، رسومِ دہلی، ٤٤ )
١٤ - چیڑ یا معمولی لکڑی کا وہ بکس یا ڈبہ جس میں مختلف سامان پھل وغیرہ اندرون ملک یا دساور بھیجا جاتا نیز جنگ کے زمانے میں گولہ بارود کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، کھوکھا۔
"کمپنی والوں نے موٹر کے پُرزے پیٹیوں میں بند کر کے پشاور بھیجے"
( ١٩٦٧ء، اردو ڈائجسٹ،٧، ١٢٠:١٢ )
١٥ - لکڑی کے سانچے میں آراستہ کوئی آلۂ موسیقی، ہارمونیم۔
"ایک آدمی ہارمونیم کی پیٹی اٹھائے خوش خوش گاتا جارہا تھا"
( ١٩٦٠ء، سیاہ حاشیے، ١٨ )
١٦ - چمڑے، جست یا پلاسٹک کی بنی ہوئی چھوٹی سی صندوقچی جس میں خواتین سنگھار کا سامان اور حجام اپنی ضرورت کا سامان رکھتے ہیں، سنگھار دان؛ کسبت۔ (ماخوذ: شبدساگر)
١٧ - چھوٹی پٹاری؛ شیشے، گتے یا کاغذ کے بنے ہوے ڈبے۔
"کھوپڑا ملا کے گوٹا بنایا شیشے اور کاغذ کی پیٹیوں اور کار چوبی بٹووں . میں رکھ کر . آپس میں بٹ رہا ہے"
( ١٨٨٥ء، بزمِ آخر، ٤٩ )
١٨ - [ فوجی ] دو پہیے کی چھت دار گاڑی جو گولہ بارود لے جانے کے لیے استعمال ہو؛ کوڑے کی گاڑی؛ کھلی گاڑی جس میں بٹھا کر انقلابِ فرانس کے زمانے میں لوگوں کو مقتل میں لے جاتے تھے؛ تادیبی کرسی؛ سزا دینے کا ایک آلہ۔ (پلیٹس)۔
١٩ - بارود دان، بارود رکھنے کا سینگ، سینگڑرا، رنجک دان۔
"عرب گینڈے کے سینگ بھی یہاں سے چین لے جاتے تھے اس کی پیٹی بنتی تھی"
( ١٩٢٩ء، عرب و ہند کے تعلقات، ٧٨ )