چغتائی

( چُغْتائی )
{ چُغ + تا + ای }
( ترکی )

تفصیلات


چُغْتا  چُغْتائی

ترکی زبان سے اسم معرفہ 'چغتا' کے ساتھ 'ئی' لاحقۂ نسبت لگانے سے 'چغتائی' بنا۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : چُغْتائِیوں [چُغ + تا + اِیوں (و مجہول)]
١ - چنگیز خان کے بیٹے چغتا کی نسل سے منسوب؛ ایک ترکی قبیلہ اور اس کے بادشاہ کا نام۔
"چغتائی خانوں کیدو اور دوا نے اسے ازسر نو تعمیر کرایا۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٢:٣ )
٢ - چغتائی قبیلے اور نسل سے منسوب زبان۔
"فارسی کے علاوہ ترکی، چغتائی اور ہندوستانی زبانوں میں اس کے تتبع میں بہت سی مثنویاں لکھی گئی ہیں۔"      ( ١٩٥٥ء، اختر جونا گڑھی، مقالات، ١١٤ )