چغلی

( چُغْلی )
{ چُغ + لی }
( فارسی )

تفصیلات


چغل  چُغْلی

فارسی زبان سے ماخوذ لفظ'چغل' کے ساتھ 'ی' لاحقۂ نسبت لگانے سے 'چغلی' بنا اور اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٦ء کو "تہذیب الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : چُغْلِیاں [چُغ + لِیاں]
جمع غیر ندائی   : چُغْلِیوں [چُغ + لِیوں (و مجہول)]
١ - غیبت، لگائی بجھائی، بدی۔
 فکر و حق پوشی و چغلی و فریب و دزدی ایک لینے کے لیے کرتے ہیں کتنا دھوکا      ( ١٨٦٦ء، تہذیب الایمان، ٢٧٠ )
  • غِیْبَت
  • مُخْبَری