اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سبقت یا بازی لے جانے کے لیے جھگڑا کرنا، کثرت مال و جنس میں ایک دوسرے کا مقابلہ، افراط، کثرت، بہتات، بڑھوتری۔
"وحدت میں کثرت پیدا ہوتی چلی جائے گی، اور تکاثر کا یہ سلسلہ غیر مختتم رہے گا۔"
( ١٩٧٤ء، غالب شخص اور شاعر، ٢٦ )
٢ - مال و زر کی بہتات، اولاد کی کثرت۔
"کبر مختلف شکلوں میں ظاہر ہوتا ہے ازانجملہ تکاثر کی شکل میں۔"
( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٤٥:٣ )
٣ - [ طب ] توسیع پذیری، بچہ خیزی
"مثلاً جراثیم ہیں جن کی تعداد میں تکاثر و افزائش سے جدید اضافہ ہو سکتا ہے۔"
( ١٩٣٣ء، بخاروں کا اصول علاج، ٦٥ )
٤ - ضرب۔ (English and Hindustani Technical Terms, 78)