ٹیچر

( ٹِیچَر )
{ ٹی + چَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Teacher  ٹِیچَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم فاعل مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی عربی رسم الخط میں مستعمل ہے ١٨٩٢ء میں "سفر نامہ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹِیچَرْز [ٹی + چَرْز]
جمع غیر ندائی   : ٹِیچَروں [ٹی + چَروں (واؤ مجہول)]
١ - وہ شخص جو تعلیم دے، معلم، استاد۔
"ان میں سے پہلے صاحب عرصے سے ایک اسکول میں سائنس کے ٹیچر تھے"      ( ١٩٥٥ء، آبلہ دل کا، ٤١ )
  • teacher