پیرایہ

( پَیرایَہ )
{ پَے (ی لین) + را + یَہ }
( فارسی )

تفصیلات


پیراستن  پَیرایَہ

فارسی مصدر 'پیراستن' سے ماخوذ 'پیرایہ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : پَیرائے [پَے (ی لین) + را + اے]
جمع   : پَیرائے [پَے (ی لین) + را + اے]
١ - طرز، روش، ڈھنگ، انداز۔
"میں نے بات کا پیرایہ بدل دیا۔"      ( ١٩٣١ء، رسوا، خونی راز، ١٣٦ )
٢ - آرائش، زینت، زیور، لباس۔
"شاہ بیگ عنفوان جوانی سے پیرایہ علم و ادب سے آراستہ تھا۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢٢:٤ )
  • زِیْنَت
  • اُسلُوب
  • ornament;  decoration Manner;  style
  • behaviour