حظ

( حَظ )
{ حَظ }
( عربی )

تفصیلات


حظظ  حَظ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل شکل میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - لطف، مزا، سرور۔
"احقر . علمی اور مسلکی طور پر اس سے حظِ وافر حاصل کرتا رہا۔"      ( ١٩٨٦ء، معرکۃ القلم، ١٣٣ )
٢ - بہرہ، نصیب۔
 ہزار ماؤں کو اس پر نثار کرتے ہیں ہماری خاک کو ہے نام بوتراب سے خط      ( ١٨٦١ء، کلیات اختر، ٤٣٣ )
٣ - ثمرہ، فائدہ۔ (لغات سعیدی)
٤ - خوش نصیبی، بختاوری، اقبال۔ (جامع اللغات، پلیٹس)
  • fortune
  • good fortune felicity;  share
  • portion
  • lot;  pleasure
  • enjoyment
  • gratification