آکار

( آکار )
{ آ + کار }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں اپنی اصلی حالت اور معنی کے ساتھ ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : آکاروں [آ + کا + روں (واؤ مجہول)]
١ - جسم، روپ، صورت، شکل
 پڑنے لگا ماند چندر ماں کا آکار دھندلانے لگا فلک پہ تاروں کا غبار      ( ١٩٤٧ء، روپ، ١٢٥ )
٢ - عالم، ناسوت۔
"نہیں تو وہ آکار میں پڑ کے روئے گا۔"      ( ١٦٣٥ء، مینا ستونتی، ٦ )
  • سَرُوپ
  • نَمائِش
  • ڈول
  • appearance
  • aspect;  form
  • shape
  • figure
  • feature;  statue;  likeness;  sign
  • token hint