ٹیوٹر

( ٹِیُوٹَر )
{ ٹِیُو + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Tutor  ٹِیُوٹَر

اصلاً انگریزی زبان میں قواعد کے تحت فعل سے مشتق اسم فاعل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصل معنی اور اصلی حالت میں ہی عربی رسم الخط میں ہی اردو زبان میں مستعمل ہے ١٨٨٣ء "دربار اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹِیُوٹَرز [ٹِیُو + ٹَرز]
جمع غیر ندائی   : ٹِیوُٹَروں [ٹِیُو + ٹَروں (واؤ مجہول)]
١ - اتالیق، ٹیچر، وہ استاد جو عموماً گھر پر یا ہوسٹل میں تعلیم دے۔
"ساری پڑھائی انگریزی میں ہے، پھر نہ کوئی ٹیوٹر نہ کوئی مدد گار"      ( ١٩٧٣ء، سرکشیدہ، ٤٢ )
  • tutor