٣ - [ طب ] حرارت وحدت کے باعث کسی خلط کے اجزاے لطیف و دقیق کا تحلیل و فنا ہونا اور مابقی کا اس قدر کثیف ہو جانا کہ وہ خلط اپنی جنس سے خارج ہو جائے (اور سوداے غیر طبعی بن جائے) نہ یہ کہ جل کر خاکستر ہو جائے، خلط کی جنس کا استحالہ (بیشتر خلط یا خون وغیرہ کے ساتھ مستعمل)۔
"عفونت، تخمیر اور اشتعال و احتراق میں محض استحالے کی رفتار کا فرق و امتیاز ہے۔"
( ١٩٣٣ء، بخاروں کا اصول علاج، ٢٣ )