احترام

( اِحْتِرام )
{ اِح + تِرام (کسرہ ت مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


حرم  حَرْم  اِحْتِرام

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )
١ - عزت، حرمت، توقیر۔
"ان کے اکثر ہم اثر اور ہم رتبہ لوگ ان کا بہت احترام اور ادب کرتے ہیں۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٥٠ )
  • holding in veneration
  • reverencing
  • respecting
  • honouring;  paying attention (to);  reverence
  • veneration
  • respect;  deference
  • attention