حوت

( حُوت )
{ حُوت }
( عربی )

تفصیلات


حوت  حُوت

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اصل حالت اور اصل معنی ہی میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٢٤ء کو مصحفی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ مونث ]  بڑی مچھلی۔
"پانی میں ایک بڑی سی مچھلی ہے جسے حوت کہتے ہیں۔"      ( ١٩٣٠ء، اردو، اکتوبر، ٦٠٠ )
٢ - [ مذکر ]  آسمان کے بارہ برجوں میں سے بارہویں برج کا نام۔
"اس قسم کے خواب حوت اور قوس افراد کے مقابلے میں اسد افراد کے لیے زیادہ پریشانی اور الجھن کا باعث بن سکتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، اخبار جہاں، کراچی، ٢١ تا ٢٧ جولائی، ٣٢ )
  • a fish;  the constellation or sign Pisces