تواضع

( تَواضُع )
{ تَوا + ضُع }
( عربی )

تفصیلات


وضع  تَواضُع

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفاعل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں عربی زبان سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - خاطر مدارات، آؤ بھگت، مہمان نوازی۔
"جیسا کہ اس ملک میں مدارات کا قاعدہ ہے، سگار و کافی کی تواضع کی گئی۔"      ( ١٩١١ء، روزنامچۂ سیاحت، ١١٨:١ )
٢ - فروتنی، انکسار، عاجزی۔
"تواضع اور خاکساری کی راہ سے آپ اکڑوں بیٹھ کر کھانا تناول فرماتے تھے۔"    ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٣٤:٢ )
٣ - اپنے نفس کو حقیر رکھنا اور دوسرے کے نفس کو اپنے نفس پر فزونی دینا۔ (عجائب المخلوقات اردو، 435)
٤ - نذر، بھینٹ؛ دعوت۔ (نوراللغات)
  • humility;  attention
  • civility
  • courtesy;  hospitality
  • reception
  • entertainment;  gift
  • present;  pretended kindness
  • empty complements