ابدا

( اِبْدا )
{ اِب + دا }
( عربی )

تفصیلات


بدء  اِبْدا

عربی زبان سے اسم مشتق ہے، ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ عربی زبان میں اصل لفظ 'اِبْداء' مستعمل ہے۔ اردو میں 'ء' کی آواز نہ ہونے کی وجہ سے خذف کر دیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩١ء کو "ترجمہ عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )
١ - اظہار، اعلان
"فقرا کی تصریح اخفا کے ساتھ تو کی لیکن ابدا کے ساتھ نہیں کی۔"      ( ١٩٦٤ء، کمالین، پارہ ٢٣:٤ )
  • The production of something new.