آسمانی کتاب

( آسْمانی کِتاب )
{ آس + ما + نی + کِتاب }

تفصیلات


اسم معرفہ
١ - خداوند عالم کی طرف سے کسی نبی پر وحی کے ذریعے نازل ہونے والے پیغامات کا مجموعہ، خدا کی طرف سے بھیجا ہوا صحیفہ جو کسی صاحب شریعت رسول کے لیے آیا ہو، توریت زبور انجیل اور قرآن پاک میں سے ہر ایک، ان چاروں کتابوں کے سوا بعض دوسری قوموں کو ان کتابوں میں سے ہر ایک جنہیں وہ آسمان سے اترا ہوا خیال کرتی ہیں۔