تفصیلات
آفریدن آفْرِین آفْرِینِنْدَہ
فارسی مصدر 'آفریدن' سے مشتق اسم 'آفرین' کے ساتھ 'ندہ' بطور صفت فاعلی لگانے سے 'آفرینندہ' بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٤٨ء میں "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی ( مذکر )
١ - پیدا کرنے والا، خالق، موجد
"وہی مالک اور نگہبان ہے آفرینندہ زمین و زمان ہے۔"
( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٥١٥ )