ثابت قدمی

( ثابِت قَدَمی )
{ ثا + بِت + قَدَمی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'ثابت' اور اسم 'قدم' پر مشتمل مرکب 'ثابت قدم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے مرکب 'ثابت قدمی' بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - نظریے اصول یا مقام پر مضبوطی سے برقرار، استقلال، پاسداری۔
"وہ اگلی ثابت قدمیاں اور اگلی اولوالعزمیاں بہت تو مٹ چکیں اور جو باقی ہیں، مٹتی جاتی ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، مضامین شرر، ٣٠:١ )
  • determination