آفرینش

( آفْرِینِش )
{ آف + ری + نِش }
( فارسی )

تفصیلات


آفْرِیدَن  آفْرِین  آفْرِینِش

فارسی مصدر آفریدن' سے حاصل مصدر ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٨٢ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم حاصل مصدر ( مؤنث )
١ - پیدائش، تخلیق، پیدا ہونا، عدم سے وجود میں آنا۔
"زمین و آسمان کی آفرینش میں بھی حق ہی کارفرما ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٥٥:٣ )
٢ - دنیا، کائنات، جو کچھ خدا نے خلق کیا۔
"ہماری زمین آفرینش سے ایک چھوٹا حصہ ہے۔"      ( ١٨٣٣ء، مفتاح الافلاک، ٥٣ )
  • اِیْجَاد
  • تَخْلِیْق
  • کَائِنَات
  • Creation