جابر

( جابِر )
{ جا + بِر }
( عربی )

تفصیلات


جبر  جَبْر  جابِر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنیمیں ہی بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٥٤ء، میں "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : جابِرَہ [جا + بِرَہ]
جمع استثنائی   : جابِرِین [جا + بِرِین]
جمع غیر ندائی   : جابِروں [جا + بِروں (واؤ مجہول)]
١ - جبر کرنے والا، ظالم، جفا کار، زبردستی کرنے والا، مطلق العنان، سخت گیر۔
"اگر کبھی اس کے ہاتھ میں اقتدار آتا تو وہ بہت بڑا جابر اور مستبد ہوتا"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١٢٦ )