ظالم

( ظالِم )
{ ظا + لِم }
( عربی )

تفصیلات


ظلم  ظالِم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار (اردو ادب)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع ندائی   : ظالِمو [ظا + لِمو (و مجہول)]
جمع غیر ندائی   : ظالِموں [ظا + لِموں (و مجہول)]
١ - ظلم کرنے والا، جورو جفا ڈھانے والا، سنگ دل، بے رحم، ستمگر، ستمگار، تعدّی پسند۔
 ہم تو اب تک یہی سمجھے تھے کہ اہل محفل ان کو ظالم، ہمیں مظلوم سمجھتے ہوں گے      ( ١٩٨٦ء، غبارِ ماہ، ٧٠ )
٢ - [ استعارۃ ]  محبوب، بہت عزیز دوست۔
 ظالم نے الٹ دی جو نقابِ رخ انور ہر چیز زمانے کی درخشاں نظر آئی      ( ١٩٨٣ء، حصارِ انا، ١٤٠ )
  • tyrannical
  • unjust