صفت ذاتی ( واحد )
١ - جو زمین کے اندر یا سطح زمین کے نیچے واقع ہو۔
"زمین دوز پانی کی سطح اب اونچی ہونی شروع ہوئی"
( ١٩٧٧ء، معاشی جغرافیہ پاکستان، ٢٨ )
٢ - زمین کی سطح کے برابر، پختہ، مضبوط۔
"زمین دوز پانی خاموشی سے درختوں اور گھاس کی جڑوں کو سیراب کرتا رہتا ہے اور راہ کی دراڑوں اور دھرتی کی رگوں میں دوڑتا رہتا ہے"
( ١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٥٨٣:١ )
٣ - ایک خاص قسم کا خیمہ جس کے چاروں طرف کا کپڑا ہوا سے بچاؤ کے لیے زمین میں دبا دیا جاتا ہے۔
اپنی وحشت سے تو یاں تنگ ہے اے دل ورنہ خیمۂ چرخ کچھ اتنا تو زمیں دوز نہیں
( ١٧٩٥ء، قائم، دیوان، ١٠١ )
٤ - وہ کنواں جس کی منڈیریں نہ ہوں، پوشیدہ گڑھا۔
"تیل کو پوری طرح جلانے کے لیے اگر اس کی چمنی کو زمین دوز بنایا جائے تو بہتر ہے"
( ١٩٧٦ء، فن آہن گری، ٢٧ )
٥ - خفیہ، نا معلوم۔
"کچھ دوستوں نے زمیں دوز طریقے پر نئی تنظیم کے خلاف کا نٹے بچھانے شروع کر دیے"
( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٢٤١ )
٦ - زمین بوس۔
"دھماکے کی آوازیں آنے لگیں، صافاگرا، اچکن تار تار ہوئی اور قادر خان زمیں دوز ہو گئے"
( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم بتیسی، ٨٧:١ )