زیرزمین

( زیرِزَمِین )
{ زے + رِے + زَمِین }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'زیر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر 'زمین' لگانے سے مرکب توصیفی 'زیرزمین' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "مبادی علم حفظ صحت جہت مدارس ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - زمین کے نیچے، قبر میں، زمین کے اندر۔
"اس کی جڑیں زیرزمین پانی سے سیراب ہو رہی تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ٩٠ )
٢ - درپردہ۔"ملکہ تو انگلستان چل گئیں اور تحریک مزاحمت کے کارکن زیرزمین چلے گئے۔"1981ء، سفر نصیب، 15
  • underground