رضامند

( رَضامَنْد )
{ رَضا + مَنْد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق "رضا" کے ساتھ "مند" بطور لاحقۂ صفت ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٠ء میں "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - خوش، خوشنود، راضی۔
 باندھے ہوئے تیغ و کفن آ پہنچے مجاہد کرتے ہوئے مالا کو رضامند پھر اٹھے      ( ١٩٣٦ء، چمنستان، ٤٥ )
٢ - آمادہ، تیار۔
"کیلاش ناتھ وانچو کھٹمنڈو جانے پر رضامند ہو گیا۔"      ( ١٩٥٢ء، تیسرا آدمی، ١٩٨ )
٣ - منظور کرنے والا، اجازت دینے والا۔ (فرہنگ آصفیہ)
  • willing
  • wishing
  • consenting
  • compliant