صفت ذاتی ( مؤنث )
١ - کسی امر کو قبول کرنے یا کسی بات پر تیار ہو جانے والا۔ متفق۔ رضامند۔
"ہم سب راضی ہیں آپ بے تامل اس درخواست کو قبول فرمائیں۔"
( ١٨٨٧ء، خیابانِ آفرینش، ١٩ )
٢ - کسی شے یا شخص یا بات یا امر کو پسند کرنے والا یا اس سے خوش ہونے والا؛ خوشنود۔
"روایتیں ہیں ایک تو یہ کہ وہ آدم خان سے راضی ہو گئی تھی۔"
( ١٩٢٧ء، سریلے بول، ٦٥ )
٣ - خوشگوار یا ناخوشگوار دونوں صورتوں یا حالتوں کو خوشی کے ساتھ قبول کرنے والا، صابر، شاکر، قانع۔
روتے ہیں آپ کس لیے یا سیدِ اْمم راضی ہیں ہم پہ راہِ خدا میں ہوں جو ستم
( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٠:١ )
٤ - مسرور، خوش، مطمئن۔
"اللہ راضی ہو ان سے اور وہ راضی ہوئے اس سے اور تیار کر رکھے ہیں واسطے ان کے باغ۔"
( ١٩١٧ء، القرآن حکیم (ترجمہ)، محمودالحسن، ٣٤٩ )
٥ - آمادہ، مستعد، خواہش مند۔
دغا باز سب تے وو قاضی اتھا سدا ایسے کاموں پہ راضی اتھا
( ١٦٣٩ء، طوطی نامہ، غواصی، ٦٠ )