خاطر تواضع

( خاطِر تَواضُع )
{ خا + طِر + تَوا + ضُع }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خاطر' کے ساتھ عربی زبان ہی کا اسم 'تواضع' لگانے سے مرکب 'خاطر تواضع' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٥ء کو "چند ہم عصر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - مدارات، تواضع، آؤ بھگت۔
"جنگ چھڑی ہوئی ہے اور سپاہیوں کی خاطر تواضع کرنا مجازاً فرض ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، انسانی تماشا، ١٥١ )
٢ - [ مجازا ]  بے عزتی کرنا، سزا دینا۔
"یہاں فلاں ماسٹر کی خاطر تواضع جوتوں سے کی گئی۔"      ( ١٩٦٧ء، صدق جدید لکھنو، ٢٨ اپریل، ١ )