آؤ بھگت

( آؤ بَھگَت )
{ آ + او (و مجہول) + بَھگَت }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'آؤ' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ہی اسم 'بھگت' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٣ء میں "میرے بہترین افسانے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ
١ - خاطر تواضع، مدارت۔
"بدھو اس کی خوب آؤ بھگت کرتا تھا . وہ اسے کبھی دودھ اور شربت پلائے بغیر نہ آنے دیتا۔"      ( میرے بہترین افسانے، ١٩٣٣ء، ١٦ )