صفت ذاتی ( واحد )
١ - (مقابلۃً) پچھلا، متقدم، گزشتہ، ترتیب میں آنے والا، (لاحق کی ضد)۔
"اس کے ساتھ ساتھ تقریر کے لاحق و سابق پر نظر ڈالی جائے۔"
( ١٩٧٥ء، متحدہ قومیت اور اسلام، ٢٠ )
٢ - گزشتہ، گزرا ہوا زمانہ۔
"دام گر کو اپنا وزیر مقرر کیا اور سابق وزیر کو . ہلاک کر دیا۔"
( ١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ٢٩ )
٣ - سبقت لے جانے والا، بڑھا ہوا۔
"رحمت الٰہی اس کے غضب سے سابق ہے، پس سابق کو تقدم ہے۔"
( ١٨٨٨ء، فصوص الحکم صترجمہ)، ١٥٦ )
٤ - سبق دینے والا، استاد، خلیفہ۔ (فرہنگ آصفیہ، مہذب اللغات)