اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - پیاز کی پتھی، پیاز کے ڈنٹھل جو پتوں کی جگہ اوپر نکلے ہوئے ہوتے ہیں۔ (پلیٹس)
٢ - پیاز یا لہسن کے پودے کے پتے جن سے جڑ بڑھتی ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 3:6)
٣ - لمبا کدو، گھیا، (پلیٹس)
٤ - ایک درخت جس کی لکڑی سے سرخ رنگ نکلتا ہے، پتنگ۔ (ماخوذ : کتاب الادویہ، 94:2)
"آل، کنیر، بڑ اور پھنس کی شاخوں میں کلیوں کا معائنہ کرو۔"
( ١٩٣٨ء، عملی نباتات، ٣٧ )
٥ - ایک مہلک مرض جو ..... عورتوں کو سات روز تک واقع ہوتا ہے۔ عوام کے اعتقاد میں ایک جن ہے جو مزاحمت کرتا ہے۔ (خزائن الادویہ، 9:7)
٦ - جھگڑا، ٹنٹا (شبد ساگر)۔
٧ - آنچ، مضرت۔
نہ ڈر روز محشر ستی سیدا کہ آل نبی پر نہ آئے گی آل
( ١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ١١٤ )
٨ - مینڈ، کھیت وغیرہ میں دو نالیوں کے بیچ کا ابھار۔
"تخم ریزی کے وقت آل کی بنا کر کے ہر ایک آل میں بقدر انداز سار ڈالنے لگے۔"
( ١٨٤٥ء، دولت ہند، ٩ )