چھٹی

( چُھٹّی )
{ چُھٹ + ٹی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'چھوٹ' کی تخفیفی شکل 'چھٹ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'چھٹی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٦ء کو "کلیات آتش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : چُھٹِّیاں [چُھٹ + ٹِیاں]
جمع غیر ندائی   : چُھٹِّیوں [چُھٹ + ٹِیوں (واؤ مجہول)]
١ - تعطیل، تعطیل کا دن، رخصت، اجازت، مدرسہ وغیرہ کے برخاست ہونے پر فرصت کا اعلان فرصت۔
"ہفتہ بعد چھٹی کا ایک دن آتا ہے"      ( ١٩٨٥ء، گلدستہ عید، ١٥ )
٢ - موقوفی، برطرفی۔ (نوراللغات)
٣ - چھٹکارا، مخلصی۔
"خلاصہ یہ کہ بندہ مومن کو اس (شیطان) سے چھٹی نہیں"      ( ١٨٦٤ء، مذاق العارفین، ٣٥:٣ )