آلا[2]

( آلا[2] )
{ آ + لا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت میں اصل لفظ 'آلی' ہے۔ اس سے ماخوذ اردو میں 'آلا' مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩١ء میں "امیراللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : آلے [آ + لے]
جمع   : آلے [آ + لے]
جمع غیر ندائی   : آلوں [آ + لوں (واؤ مجہول)]
١ - طاق، چھوٹی محراب، موکھا جس میں چراغ وغیرہ رکھا جائے۔
"وہاں ایک آلے پر ایک خربوزہ کٹا ہوا پڑا تھا۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ٢٣٩:٢ )
  • طَاقْچَہ
  • A small recess in a pillar or wall for holding a lamp