شان دار

( شان دار )
{ شان + دار }

تفصیلات


عربی سے ماخوذ اسم 'شان' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے فعل امر 'دار' بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦١ء کو "سود" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - عالی شان، بہت بڑا؛ آراستہ و پیراستہ، خوشنما؛ عظیم؛ قیمتی۔
"شاندار ہوٹل میں ٹھہرنے کے باوجود میرا سیاہ فام جسم سفید رنگ انسانوں کے ہجوم میں تنہا تھا"      ( ١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٨٧ )
٢ - وجیہہ، ذی وجاہت۔
"ایک شاندار جُثہ یا ایک البیلی چال ڈھال انتہائی درجے کی وحشیانہ اور بھونڈے لباس سے بھی چھپائے نہیں چھپ سکتی"      ( ١٩٦٨ء، مغربی شعریات (ترجمہ)، ٧٣ )
  • بَلَنْد مَرْتَبہ
  • خُوب صُورت
  • stately
  • grand
  • pompous
  • splendid