اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ہاتھ کی ضرب جو عموماً منہ یا سر پر لگائی جاتی ہے، طمانچہ۔
"غصے میں آ کر اس کے منہ پر تھپڑ کھینچ مارا۔"
( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٣٣٦:٢ )
٢ - [ مجازا ] سخت جواب، کڑا جواب۔
تہذیب نو کے منہ پر وہ تھپڑ رسید کر جو اس حرامزادی کا حلیہ بگاڑ دے
( ١٩٤١ء، چمنستان، ٧٧ )
٣ - [ کشتی ] کھلے ہاتھ کی ضرب
تیغ غضب شاہ الٹ دیتی تھی نیزے دیتا تھا کبھی شیر نیستاں پہ بھی تھپڑ
( ١٨٧١ء، ایمان، اختر (واجد علی شاہ)، ٧١ )
٤ - پنجہ، چنگل؛ تیز ہوا کا جھونکا؛ تہ، پرت۔ (جامع اللغات؛ پلیٹس، نوراللغات)