خدا خوفی

( خُدا خَوفی )
{ خُدا + خَو (و لین) + فی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ عربی اسم 'خوف' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'خدا خوفی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٧٣ء کو "بنیادی حقیقتیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - اللہ سے ڈرنے کا عمل، خدا ترسی۔
"خواجہ حسن بصری جن کی ولایت اور خدا خوفی کا ہر چہار طرف چرچا تھا"      ( ١٩٧٣ء، بنیادی حقیقتیں، ١٦٤ )