سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر 'جاننا' سے مشتق حاصل مصدر 'جان' کے ساتھ فارسی مصدر 'کردن' سے مشتق حاصل مصدر 'کار' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب توصیفی 'جان کار' بنا۔ اور پھر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'جان کاری' بنا۔ ١٩٤٣ء میں "ادب اور انقلاب" میں مستعمل ملتا ہے۔