"لفظ خرم جسے مسلم مصنفین نے مسرت اور ہر قسم کی شہوانی بے راہ روی کے معنی دیے ہیں اسی نوعیت کی زندگی کا ایک نشان بن گیا"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٨٢٥:٣ )
٢ - شاداب، تندرست، سرسبز۔
میں نے جانا لے چلے گی یہ گلستان کی طرف یا کنار آب یا خرم بیاباں کی طرف
( ١٨٣٠ء، نظیر، کلیات، ١٧٧:٢ )
٣ - ایرانیوں کے آٹھویں مہینے کا نام؛ ہر مہینے کی آٹھویں تاریخ۔ (جامع اللغات)