رستمی

( رُسْتَمی )
{ رُسْ + تَمی }
( فارسی )

تفصیلات


رستم  رُسْتَمی

فارسی میں اسم علم 'رستم' کے آگے 'ی' بطورِ لاحقۂ نسبتی | صفت لگا کر اسم بنایا گیا ہے۔ اردو میں اصل مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مردانگی، بہادری، جرات، شجاعت، زورآوری، زبردستی۔
"ہم طاقت کو انسان . کے عُضلات کے رستمی کارناموں کا قطعی سرچشمہ قرار دینے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٣٧ء، فلسفہ نتائجیت (ترجمہ)، ١١٢ )
  • بَہَادُری
  • دَلیری
  • دِلَاوَری
  • مَہارَت
  • بَطْلِیَّت
  • heroism
  • valour
  • bravery;  might