احتمالی

( اِحْتِمالی )
{ اِح + تِما (کسرہ ت مجہول) + لی }
( عربی )

تفصیلات


حمل  احتمال  اِحْتِمالی

عربی زبان سے مصدر "احتمال" کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٦٢ء کو "قواعد اردو" از مولوی محمد احسن میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - احتمال کی طرف منسوب، ممکن، مفروضہ، متوقع۔
"احتمالی وقوف میں بھی یہی صورت ہوتی ہے جیسی اس مثال میں کہ 'آیا یہ انسان ہے یا ستون ہے"۔      ( ١٩٤٥ء تاریخ ہندی فلسفہ، ٥٦٤:١ )
٢ - [ صرف ]  وہ فعل ماضی جس سے گزرے ہوئے زمانے میں کسی کام کے متعلق شک پایا جائے۔
"ماضی احتمالی . میں احتمال پایا جاتا ہے۔"      ( ١٩٦١ء، قواعد اردو، ١٦٤ )
  • hypothetical
  • problematical
  • conjectural;  presumable;  probable
  • likely;  doubtful
  • questionable
  • uncertain;  suspicious.